the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


سماجی رابطوں کی ویب سائٹس استعمال کرنے والے صارفین کیلئے کینڈی کرش گیم کا نام نیا نہیں ہے۔ کنگ ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ نامی کمپنی کی جانب سے بنائی گئی اس گیم کو صارفین کی پسندیدہ آن لائن گیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، کنگ ڈیجیٹل نامی کمپنی کو ایک امریکی ویڈیو گیمز بنانے والی کمپنی ایکٹیویژن بلزرڈ نے خریدنے کا اعلان کیا ہے، اور یہ سودا پچھلے چار برس میں برطانیہ میں ٹیک انڈسٹری کاسب سے بڑا سودا ہونے جا رہا ہے ۔
امریکی کمپنی ایکٹیو یژن بلزرڈ 2014ء میں منافع کمانے کے اعتبار سے پانچویں بڑی گیمنگ کمپنی تھی جس نے روایتی کنسول اور پی سی ویڈیوز گیم بنانے کی حکمت عملی کو تبدیل کرتے ہوئے موبائل فون گیمز میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اب کنگ کمپنی کو اس کے مقبول ترین موبائل گیمز کینڈی کرش ساگا کی ملکیت سمیت خریدنے کا معاہدہ کرنے جا رہی ہے۔جس کے تحت 18 ڈالر فی شیئر ادا کیے گئے ہیں جبکہ کمپنی کو موجودہ انتظامیہ کے تحت



چلایا جائے گا۔معاہدے سے قبل کینڈی کرش ساگا کی خالق کمپنی کی مالیت کا اندازا سات ارب ڈالر لگایا گیا تھا۔2014ء میں کمپنی نے اپنے حصص کی فروخت سے 50 کروڑ ڈالر کمائے تھے جبکہ نیو یارک اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں اس کے حصص کی قیمت 22 ڈالر مقرر کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ کنگ کمپنی کا قیام 2003ء میں سویڈن میں عمل میں آیا تھا اور اس کے دفاتر دنیا بھر میں موجود ہیں جبکہ صدر دفتر آئر لینڈ اور لندن میں اس کا مرکزی دفتر واقع ہے۔ کینڈی کرش ویڈیو گیم کو 12 اپریل2012 ء میں فیس بک کے لیے اور اسی سال کے آخر میں موبائل فونز کے لیے ریلیز کیا گیا تھا۔مارچ 2013ء میں کینڈی کرش نے مقبول موبائل گیم فارم ویلیج کو مقبولیت کے اعتبار سے پیچھے چھوڑ دیا تھا اور 46 کروڑ صارفین کے ساتھ مقبول ترین کھیل کا اعزاز حاصل کیاتھا۔ یہ 50کروڑ صارفین کی طرف سے ڈاؤن لوڈ کی جانے والی مقبول ترین موبائل فون اپلیکیشن ہے، کمپنی کے مطابق اس گیم کے200 ممالک میں 500 ملین سالانہ فعال صارفین ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.